بی این پی (عوامی) کے مرکزی کال پر پنجگور شہر میں مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی (عوامی) کے مرکزی کال پر پنجگور شہر میں مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال رہی ہڑتال کی کال بی این پی عوامی نے پی ایس ڈی پی میں پنجگور پی بی 29کے فنڈز کی کٹوتی اور پی بی 29 میں ایک روپے کی بھی ترقیاتی فنڈز کی اجرا نہ کرنے کیخلاف منشیات کی روک تھام کو یقینی بنانے،پاک ایران بارڈر کی بندش امن و امان کی بحالی کیلئے دیا گیا تھا بی این پی عوامی نے پنجگور پی بی 29 کے فنڈز کا اجرا پنجگور میں منشیات کی روک تھام کو یقینی بنانے پاک ایران بارڈر کو فوری طور پر کھولنے شہر میں امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہڑتال کے دوران شہر کے مختلف اہم شاہراوں کو بند کردیا گیا تھا اور ٹائر بھی جلا دیئے گئے اس موقعے پر بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما ،نور احمد بلوچ مئیر کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی، ضلعی آرگنائزر میر حاصل بلوچ، حاجی یاسین زہری،رحمدل بلوچ، نثار احمد بلوچ، ڈپٹی میئر عبدالباقی بلوچ و پارٹی کے دیگر مرکزی و ضلعی رہنما وقتاً بہ وقتاً شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شٹر ڈاون و پیہہ جام ہڑتال کا جائزہ لیابی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے انجمن تاجران کمیٹی، سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین کے صدر شاہ حسین آغا کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے ہڑتال کی حمایت کر رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے