وڈھ ،کراڑو کے قریب قبائلی رہنماء کے قافلہ پر مسلح افراد کا حملہ،میر مہراللہ محمد حسنی سمیت چار افراد جاں بحق
خضدار (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کراچی قومی پر وڈھ کے علاقہ کراڑو کے قریب قبائلی رہنما کے کافلے پر مسلح افراد کا حملہ میر مہراللہ محمد حسنی سمیت چارافراد جاں بحق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق میر مہراللہ محمد حسنی خضدار سے حب کی طرف جا رہےتھے کراڑو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میر مہر اللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی حملے میں جاں بحق ہو گئے ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہےجب کہ عارضی طور پر معطل ٹریفک کو بحال کیا گیا ہے