باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

باجوڑ (ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکریٹری جنرل صوفی حمید کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جماعت اسلامی ضلع باحوڑ کے جنرل سیکریٹری محمد حمید صوفی کو عنایت کلے پھاٹک کے مقام پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ صوفی حمید کا جسد خاکی کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے