حکومت ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے،سیدال خان ناصر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ریلوے اسٹیشن سانحے میں زخمیوں کی عیادت کی اور انکی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ھے دہشتگردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز قابل قدر کردار ادا کررہی ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نیکہا کہ بحثیت قوم متحد ھوکر ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے دہشتگردی کے خاتمہ ھم سب کا مشترکہ مشن ھے۔ بلوچستان سینٹرل ایشیاء کا گیٹ ویاور معاشی اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ھے ریلوے اسٹیشن پر حملہ بزدلانہ کاروائی ھے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کاسفر ھمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا اس موقع پر صوبائی وزراء میر سلیم احمد کھوسہ اور راحیلہ حمید درانی نے بھی دہشتگرد حملے کی مزمت کرتے ھوئے صوبے کے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔