بلوچستان حکومت کا وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ،سبی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں فوج ، ایف سی کی تعیناتی کی درخواست

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سبی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں فوج اور ایف سی کی تعیناتی اور 17نومبر کو سی اور کچھی میں موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست کردی۔بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی وزرات داخلہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے،،الیکشن کمیشن نے سبی کے ضمنی انتخاب میں فول پروف سیکورٹی کی ہدایت کی ہے،اس لئے وفاقی وزرات داخلہ سبی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں فوج اور ایف سی کی تعیناتی کرے۔محکمہ داخلہ نے وفاقی وزرات داخلہ سے 17نومبر کو سبی اور کچھی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند رکھنے کی درخواست کی ہے پی بی آٹھ سبی پر ضمنی الیکشن 17نومبر کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے