انسانوں جانوں کو پچانا صدقہ جاریہ ہے،عبدالوحید جمالی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے موسم سرما میں آگاہی و حفاظتی مہم 2024-25 کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، صحافیوں اور مشائخ کو مدعو کیا گیا تھا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی سوئی سدرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل مینیجر عبدالوحید جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشر ے میں پائے جانے والی مسائل کے حل کیلئے بر وقت بہتر اقدامات اٹھائے جانے سے درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانوں جانوں کو پچانا صدقہ جاریہ ہے۔ بلوچستان کے ٹھنڈے علاقوں کے لوگ خصوصی طور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انھوں گیس سے متعلق جن مسائل کی نشاندھی کی گئی ہے میری کوشش ہوگی کہ ان کے حل بارے میں اقدامات اور ضروری سفارشات آگے بھیج دوں انھوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی معاملات کے حوالے بہت سارے اقدامات اٹھائے گئے تاکہ کسٹمرز کو کم سے کم مشکلات درپیش ہو۔اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے جنرل مینیجر فاروق احمد خان نے تمام شرکاء کو سیمینار میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت کو استعمال کرتے وقت بہت سارے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہیں تاکہ گیس سے ہونے والیحادثات کو کم سے کم کیجائے۔ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہیکہ لوگ کو گیس استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہ کیا جائے۔ اور ہر گھر کا سربراہ گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ رکھیں اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائے تو یہ نقصانات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے گھریلو صارفین کو ربڑ کی پائپ ہرگز استعمال نہ کریں بلکہ لوہے کے بہتر کو الٹی والے پائپوں کو تر جیح دے۔ جنرل مینیجر سوئی گیس نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی نے 2023-24 میں بلوچستان میں 33 پروجیکٹس پانچ ملین روپے خطیر رقم سے پایہ تکمیل کو پہنچا دیا ہے اور مزید ترقیاتی اسکیموں کو 2025 میں بھی آگے لے کر جائیں گے۔ سوئی گیس کمپنی کی کوشش ہے کہ سردیوں میں گیس کی پریشر کو برقرار رکھے تاکہ یہاں کے لوگ سردیوں میں اللہ کے اس نعمت سے پوری طرح مستفید ہو۔