کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کا 1زخمی دم توڑ گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ٹراما سینٹر انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔9 نومبر کی صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکے خودکش دھماکا ہوا تھا۔کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا، خودکش بم بار سامان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی ہے۔