پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پریقین رکھتی ہے، ثناء اللہ جتک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پریقین رکھتی ہے الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقہ این اے 259سے حاجی ملک شاہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرارکھنے اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ اور حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ کی انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ثناء اللہ جتک،قاسم خان اچکزئی،محی الدین رند،اختر بلوچ ابرار احمد جعفر،شاہجہان گجر،صوبیدار جتک،سید ایوب آغا نے منگل کو رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کی رہائش گاہ پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک حنیف کاکڑ،امیر بخش لہڑی،اسرار شاہوانی،بشیر لانگو، جعفر خان،صادق خان، ملک،گل رحمان بازئی و دیگربھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں حلقہ پی بی 259سے پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی ملک شاہ گورگیج کو ووٹ دیکر بھائی اکثریت سے کامیاب بنایا لیکن نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورحق دو تحریک کے حسین واڈیلہ نے حاجی ملک شاہ گورگیج کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حاجی ملک شاہ گورگیج کی کامیابی کو برقرا رکھتے ہوئے انکی درخواستوں کو خارج کردیا جس پر حاجی ملک شاہ گورگیج اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے انشاء اللہ رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔