صوبے میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، ہماری فورسز اس وقت گرے ایریا میں کام کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی ذمہ دار کالعدم بی ایل اے اور دیگر تنظیمیں ہیں، چند ماہ کے دوران کالعدم بی ایل اے نے پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں فورسز کے اہلکار اور عام شہری شہید ہوئے، اب ان سے بات چیت نہیں ہوسکتی، خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں اور ان کے ہینڈلرز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔