ساجد ترین ایڈووکیٹ سے ڈاکٹرمالک بلوچ کی ملاقات،مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور نیشنل پارٹی کے وفد نے بی این پی کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے وفد میں ایم این اے پھلین بلوچ، حاجی عطا محمد بنگلزئی، نادر چھلگری ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے