دشت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،ایک اہلکار شہید،8اہلکار زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)دشت کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 8اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اتوارکو دشت کے علاقے کنڈان میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار نائیک سیف اللہ شہید جبکہ 8اہلکار زخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعدسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے