کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ افسوسناک اور شدید قابل مذمت ہے،بلوچستان میں امن و امان کی بحالی یقینی بنایا جائے،ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہورد(ڈیلی گرین گوادر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکریزجنرل ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،ثمینہ سعید ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید ,صدرلاہور عظمی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کے واقعے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بم دھماکہ بہت افسوسناک اور شدید قابل مذمت ہےکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں اب تک 21 قیمتی جانیں ضائع ہو نے کی اطلاع ہے۔ جو کہ ناقابل برداشت صدمہ ہے-انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات نہ صرف ہمارے دلوں کو دہلا رہے ہیں- بلکہ ملک کی سلامتی پر بھی سوالیہ نشان ہیں – ڈاکٹر حمیرا طارق نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں امن و امان کی بحالی یقینی بنائے – اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اورزخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائیں۔ علاوہ ازیں اس سانحہِ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد،ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی دھشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور مرحومین کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی-