پاکستان ریلوے نے کوئٹہ دھماکہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ریلوے نے کوئٹہ دھماکہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی پاکستان ریلوے کی جانب سے ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ دھماکیکی نوعیت خود کش لگتی ہے،دھماکے کیوقت پلیٹ فارم نمبرایک پر کوئی ٹرین موجود نہیں تھی ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ جعفر ایکسپریس نے ساڑھے 8 بجے پلیٹ فارم نمبر 1 پرپہنچنا تھا،دھماکے سے پلیٹ فارم نمبر2 پرموجود مسافر محفوظ رہے،دھماکیکی نوعیت خودکش لگتی ہے،دھماکہ کی پہلی اطلاع کوئٹہ کنٹرول آفس سے 8 بج کر 40 منٹ پرموصول ہوئی ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ریلوے شاہد نوازودیگرریلوے عملہ موقع پرموجود ہے،دھماکہ کے بعد ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔