وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر ملکی دورہ منسوخ، امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر ملکی دورہ منسوخ، امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی غیر ملکی دورہ منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچ گئے اور امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، وہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبائی کابینہ، پولیس و سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔