ریلوے اسٹیشن دھماکہ،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، شاہد رند

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 40 کے قریب افراد زخمی ہیں، ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی پر ریلوے پولیس تعینات ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر خود کش لگتا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی کارروائی میں مصروف ہے۔ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ چکے ہیں . ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے كها كه واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے . بم ڈسپوزل سکواڈ موقع سے شواہد اکٹھے کررہا ہے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت كا مزيد كهنا تھا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے . نقصانات کا تعین کیا جاررہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے