دہشت گرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں،میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی پر زور الفاظ میں مذمت اور دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مزدوروں اسکول بچوں اور عام معصوم نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انتہائی افسوناک اور دل خراش واقعہ ہے بے گناہ معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں دہشت گردی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے سب متحد اور پر عزم ہیں صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت نے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں انھوں نے زخمیوں کے لئے عوام الناس کی جانب سے خون عطیہ کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام الناس کی مشترکہ کوششوں سے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی ہوچکی ہے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہم شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے