دہشت گردی کی لہر آئی ہے، اسے ختم کریں گے،محسن نقوی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 4، 5 خودکش حملہ آوروں کو پکڑا ہے، جن کا ان دنوں میں پھٹنے کا منصوبہ تھا، اس وقت سارے مل کر لڑ رہے ہیں، یہ پوری جنگ کی صورتحال ہے۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کہنا تھا کہ یہ کوئی عام حالات نہیں ہیں کہ چوری یا ڈکیتی ہے، صرف پولیس کو بہترین سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں، اب ہم ایف سی کو بھی اختیارات دینے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی لڑ سکیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بغیر واقعے کی بھی میں نے کوئٹہ، تربت اور گوادر میں کئی بار چکر لگایا ہے، میرا چند مہینے میں یہ 10واں دورہ ہے، وفاقی حکومت ہر طریقے سے حکومت بلوچستان کو سپورٹ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، نہ صرف وفاق بلکہ پاکستان کے عوام نے مل کر کرنا ہے، ٹھیک ہے دہشت گردی کی لہر آئی ہے، ہم انشا اللہ اس کو ختم کر کے دکھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے