دہشت گردوں کا ہدف اب عام معصوم افراد ، مزدور بچے اور خواتین ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ واقعہ قابل مذمت، معصوم افراد کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے، دہشتگردوں کا ہدف اب عام معصوم افراد ، مزدور بچے اور خواتین ہیں، معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد قابل رحم نہیں، دہشت گرد انسان کہلوانے کے لائق نہیں، انسانیت سے گر چکے ہیں اور حیوانوں سے بد تر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، ان تک بھی پہنچیں گے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔