مستونگ بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے مستونگ آمداس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔مستونگ کے عوام کو ان کی بہادری اور شعور یافتہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ پھول جیسے معصوم بچوں سے بھی دشمن خوفزدہ ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی لواحقین کے رنج و غم میں برابر شریک ہے۔ ڈاکٹر ماہرنگ نے مزید کہا کہ مستونگ بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جس میں دشمن اندھا ہوچکا ہے اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہا۔مستونگ بلوچستان کا سیاسی اور مزاحمتی گڑھ رہا ہے۔ جان بوجھ کر مستونگ کے حالات خراب کیے جاتے ہیں تاکہ عوام اپنے حق کے لیے نہ نکل سکیں اور اسکول کے طلباء کو نشانہ بنانے کا مقصد یہی ہے کہ بلوچ تعلیم سے دور رہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے بے خبر رہیں۔*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے