ضمنی انتخابات کے دوران شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا، داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہانزیب شیخ کی زیرِصدارت ضلع سبی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی دوستین دشتی، اے سی و ریٹرننگ آفیسر منصور علی شاہ، اے ڈی سی جنرل علی اصغر مگسی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع میں ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور لائحہ عمل کی منظوری دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی اجلاس میں اِس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع سبی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے