معصوم بچوں کو شہید کرکے دہشت گردوں نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہو(ڈیلی گرین گوادر)،حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ڈپٹی سیکریز جنرل ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،ثمینہ سعید ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید ,صدرلاہور عظمی نے اسلامک ایرا ہائی سکول کے معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس وحشیانہ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ان معصوم بچوں کو شہید کرکے دہشت گردوں نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور دہشت گرد عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔