کوئٹہ میں واسا ملازمین کی جانب سے ایڈہاک الاونس کی عدم ادائیگی پر ہڑتال جاری،ٹینکر مافیا نے فی ٹینکر کے ریٹ میں بھی اضافہ کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی جانب سے ایڈہاک الاونس کی عدم ادائیگی پر ہڑتال جاری شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل، ٹینکر مافیا نے فی ٹینکر کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا۔کوئٹہ شہرمیں واساملازمین کی ایڈہاک الاونس کی ادائیگی کیلئیہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی واسا ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا واسا ملازمین کی ہڑتال کے باعث نجی واٹر ٹینکرآپریٹرزکی چاندی ہو گئی پانی کی طلب بڑھنے پرپانی کے فی ٹینکرریٹ میں 500سے1000روپے تک کااضافہ کر دیا گیا ہے شہر میں پانی کا ٹینکر 2500سے4000روپے تک میں فروخت ہونے لگا،شہریوں کاحکام سے نوٹس کامطالبہ دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ واساملازمین کوالاونس دینے کے حوالے سے سمری متعلقہ حکام کو بھجوادی ہے سمری کی منظوری کے بعدملازمین کوالاونس اداکردیا جائیگا ہڑتال کے معاملے پر انتظامیہ نے واساملازمین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ بھی دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے