کوئٹہ میں محکمہ واسا کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں مین اضافے کے حق میں ہڑتال جاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں محکمہ واسا کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں مین اضافے کے حق میں ہڑتا ل جاری شہر کو پانی کی سپلائی معطل، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کو پانی سپلائی کرنے والے محکمہ واسا کے ایمپلائز یونین کی جانب سے تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک اضافے کے لئے گزشتہ تین روز سے ہڑتال پر ہیں،ملازمین نے احتجاجا شہر میں پانی کی سپلائی بند کی ہے واسا صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واساملازمین کو ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین پرہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت ہڑتال کرنے یا دھرنادینے پر پابندی عائد کی گئی ہے،اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے واسا ملازمین کی ہڑتال کے معاملے پر ایم ڈی واسا سے ملاقات بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے