سیکیورٹی فورسز کی شمالی،جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک

روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں خارجی احمد شاہ عرف انتظار مارا گیا جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے بارہا مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقنی بنائے کا مطالبہ کیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورے کرے گی جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

دریں اثنا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے