کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں رواں ہفتے مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹر کی فی کلو قیمت 50روپے اضافے کے بعد 350روپے، توری کی فی کلو قیمت 120روپے اضافے کے بعد 320روپے، بھنڈی کی فی کلو قیمت 50روپے اضافے کے بعد 250روپے ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ادرک کی فی کلو قیمت200روپے اضافے کے بعد 1000روپے تک پہنچ گئی۔پیاز کی فی کلو قیمت 10روپے اضافے کے بعد 130روپے، لہسن کی فی کلو قیمت 100روپے اضافے کے بعد 800روپے ہوگئی۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت120روپے، سرخ آلو کی فی کلو قیمت 140روپے اور سفید آلو کی فی کلو قیمت 90روپے برقرار رہی۔