ہرنائی،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن ملبے تلے دب کر جاں بحق

ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک کانکن محمداللہ ولد خیر محمد سکنہ افغانستانجاں بحق ہوگیا نعش کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے