عوام کی خدمت کا فائدہ نہیں، مخصوص جگہ سیلوٹ مارنے سے حکومت ملتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر

مانسہرہ ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم و نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کہتے ہیں کہ آج ایک تلخ حقیقت بیان کررہا ہوں، سابق وزیر اعظم نواز شریف الیکشن ہارے نہیں بلکہ الیکشن چوری ہوا۔ عوام کی خدمت کا فائدہ ہی نہیں ہے، مخصوص جگہ سیلوٹ کرو سب مل جاتا ہے۔

نواز شریف کا الیکشن مانسہرہ سے انہوں نے چوری کیا جو نواز شریف کو لندن سے واپس لائے، کیپٹن ریٹائر ڈ صفدر کا کہنا ہے کہ اب عوام کی خدمت کا کوئی فائدہ نہیں عوام کی خدمت سے ووٹ نہیں ملتے بلکہ ایک خاص جگہ جا کر سلیوٹ مارنے سے سب کچھ مل جاتا ہے اور 47 نمبر کی پلیٹ بھی مل جاتی ہے

آبائی حلقے مانسہرہ میں ایک نجی سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف کا الیکشن مانسہرہ سے انہوں نے چوری کیا جو نواز شریف کو لندن سے واپس لائے تھے۔ ملک تب تک ٹھیک نہیں ہوگا جب تک ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں سے نہیں بلکہ مخصوص جگہ سیلوٹ مارنے سے اسمبلی بھی ملتی ہے، سینیٹ بھی ملتا ہے اور کرسی بھی مل جاتی ہے۔ یہاں ہمارے ایک دوست جیتے ہوئے تھے لیکن رات کو 47نمبر پلیٹ نہیں ملی تو ہار گئے۔’جب تک ووٹ کو عزت نہیں ملے گی، صوبہ ہزارہ کو بھی عزت نہیں ملے گی، سب کو پتا ہے خدمت کرنے کا فائدہ نہیں ہے‘۔

کیونکہ ایک مخصوص جگہ سیلوٹ مارنے سے اسمبلیاں بھی ملیں گی، سینیٹ بھی ملے گا پارٹی بھی ملے گی الیکشن بھی بن جائیں گے، نمائندگی سب کچھ مل جاتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے نجی تقریب میں کیں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، سینئر صحافی حامد میر نے بھی کیپٹن ر صفدر کا ویڈیو کلپ ایکس پر پوسٹ کیا ہے جس پر صارفین خوب تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے