گوادر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں،ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں، ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا، محکمہ خزانہ اور بینکوں کے درمیان عدم تعاون کے باعث سرکاری ملازمین اپنے تنخواہوں سے محروم یاد رہے سرکاری ملازمین کی گزر بسر تنخواہوں سے ہوتی ہے لیکن ضلع بھر کے ملازمین ماہ اکتوبر کے تنخواہوں کی جاری نہ ہونے سے شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار ہیں.ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی جاری نہ ہونے کا سبب یہ بتایا جارہا ہے کہ محکمہ خزانہ اور بینکوں کے درمیان عدم تعاون کے باعث ملازمین کو بروقت تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں، جس سے ضلع بھر کے ملازمین شدید پریشانی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔