معصوم بچوں سمیت انسانی جانوں کا قتل عظیم نقصان اور ناقابل معافی جرم ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکریز جنرل ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،ثمینہ سعید ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید ,صدرلاہور عظمی پنجاب نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے گرلز ہائی اسکول چوک کے قریب بم دھماکہ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہدھماکے میں اسکول کے بچوں سمیت 9 ہلاکتیں اور متعدد افراد کا زخمی ہونا المناک ہے عوام جانوں اور املاک کے نقصان سمیت شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں واقعے میں ملوث افراد کی سختی سے گرفت ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مقتول بچوں کے والدین اور دیگر مقتول افراد کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی مکمل دیکھ بھال سمیت علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی مکمل اور فوری تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو سخت ترین سزا دی جائے اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے