مستونگ میں بم دھماکہ کرنے والے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے،میرزابد ریکی
واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے مستونگ میں گرلز سکول پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم ننھی منی بچیوں اور بچو ں کی شہادت اور زخمی ہونے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا قتل عام ایک المیہ ہے معصوم بچوں کے قتل نے ہر دل کو ہلا کر رکھ دی ہے شرپسند عناصر بے گناہ اور معصوم بچوں اور لوگوں کو شہید کرکے بلوچستان میں انار کی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ حاجی میر زابد علی ریکی نے مزید کہا کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی دکھ اور اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مستونگ میں بم دھماکہ کرنے والے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی بر وقت مالی امداد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کسی المیے سے کم نہیں حکومت کو چاہئیے کہ وہ صوبے میں بدامنی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ آئیندہ ایسے واقعات پیش نہ ائے۔