سانحہ مستونگ نے بلوچستان بھر میں فضا کوسوگوار بنادیا ہے،میرلیاقت لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میرلیاقت لہڑی نے مستونگ بم دھماکے میں معصوم بچیوں،پولیس اہلکاروں سمیت دیگر کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کی معصوم اور بے گناہ بچیوں اور عام شہریوں کا قتل عام بزدلانہ اور غیر انسانی عمل ہے سانحہ مستونگ نے بلوچستان بھر میں فضا کوسوگوار بنادیا ہے دھماکے میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میرلیاقت لہڑی نے کہا کہ مستونگ میں دہشت گردوں کا اسکول کے بچوں پر دھماکہ انکی بلوچستان اور تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ملک اورعوام دشمن قوتوں کی بیخ کنی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دل دہلانے والا واقعہ ہے سانحہ مستونگ ہر آنکھ اشکبار ہیں۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے بچوں اوردیگرافراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے