جامعہ گوادر میں داخلہ سمسٹر اسپرنگ 2025 کے لیے تاریخ میں توسیع

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)جامعہ گوادر نےسمسٹر اسپرنگ 2025 میں داخلے کی ٓاخری تاریخ 30 نومبر تک کی توسیع کی ہے۔یہ فیصلہ طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول کے مزید موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔جامعہ گوادر میں مختلف شعبوں کے چار سالہ بی ایس اور اے ڈی پروگرامز جن میں میں اکنامکس، کامرس،منیجمنٹ سائینسز، انگلش ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیسٹری، ایجوکیشن کے علاوہ ایجوکیشن 2.5 اور 1.5 سالہ مجدید تعلیم، تحقیق اور تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جو طلباء کو ایک کامیاب مستقبل کے لیےتیار کرتی ہیں۔اب درخواست دہندگان کے پاس اضافی وقت ہے تاکہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں اور یونیورسٹی کے تعلیم ماحول کا حصہ بن سکیں۔دلچسپی رکھنے والے طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جلد از جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر داخلہ فارم ڈاونلوڈ کریں یا داخلہ ٓافس سے فارم وصول کریں ۔مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں 03218087931

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے