نواب اسلم رئیسانی کا شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ سٹی میں آج ہونیوالے دلخراش واقعے کے بعد شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا دورہ کیاشہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے پبلک ریلیشن آفیسر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ سٹی میں آج ہونیوالے دلخراش اور افسوسناک واقعے کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا۔مستونگ کے دلخراش واقعے کے مریض جو ہسپتال میں داخل تھے انکی عیادت کی۔ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیراعلی بلوچستان، چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو ہسپتال میں آج کی ایمرجنسی صورتحال کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ایم پی اے مستونگ، نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے آج کے واقعے پر انتہائی برہمی اور افسوس کا اظہار کیا اور آج کے واقعے میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔