حکومت بلوچستان نے کْنٹانی سرحدی کراسنگ پوائنٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان نے کْنٹانی سرحدی کراسنگ پوائنٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا۔ محکمہ داخلہ کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایران سرحد پر کنٹانی کراسنگ پوائنٹ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا کنٹانی کراسنگ پوائنٹ سے ایرانی تیل کا کاروبار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل رخشان ڈویژن کے کاروباری افراد نے سرحد پر پابندیوں کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے