الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے خلاف دائر انتخابی عذاری خارج کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے خلاف دائر انتخابی عذاری خارج کردی۔ جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کیخلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔