بلوچستان بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور پرائمری کیئر کو فروغ دینا اولین ترجیحات ہے،بخت محمد کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کارڈیک سرجری آئی سی یو، سول ہسپتال کوئٹہ کا افتتاح کردیا۔ آئی سی یو کی مرمت اور تزئین و آراش کا کام بینک الفلاح اور ترقی فاونڈیشن نے مل کر کیا۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ موسیٰ خیل، امریکہ کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عثمان، سربراہ ترقی فاونڈیشن خزانہ امجد رشید، ریجنل چیف بینک الفلاخ ثناء اللہ، ڈاکٹر محبوب قمبرانی، اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیک سرجری ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی، اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیک سرجری ڈاکٹر عبدالواسع، افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ بینک الفلاح نے شعبہ کارڈیک سرجری کے بیڈز، طبی مشینری اور کارڈیک سرجری کے مریضوں کے لیے سرجری کی مکمل کیٹس مہیاء کی۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہمیں امید ہیں کہ سول ہسپتال کوئٹہ، بینک الفلاح اور اور ترقی فاونڈیشن بلوچستان بھر میں صحت کی دیکھ بھال میں بہترین کارکردگی اور مریضوں کی خدمت کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ بینک الفلاح اور اور ترقی فاونڈیشن بلوچستان غریب مریضوں مفت، معیاری علاج و معالجے اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کا وژن بلوچستان بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور پرائمری کیئر کو فروغ دینا اولین ترجیحات ہے۔صوبائی وزیر صحت نے دل کے بائی پاس سرجری کے مریض کی عیادت کی۔ انھوں نے اس موقع پر مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کارڈیک سرجنز جو NICVD سے دل کی بائی پاس سرجری کی ٹریننگ مکمل کر کے واپس آئے، اور صوبے کی کارڈیک سرجری کے لیے بہت محنت کی اور بلوچستان میں دل کی بائی پاس سرجری کرکے ایک ان کی تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کے ماڈل کے طرز پر بلوچستان میں سٹلایٹ سینٹرز بنائے جائے گی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی بلوچستان میں بنانے اور چلانے کے لیے ورک فورس بنانے جائے گے، انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے عوام صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔ ایک مریض کے کارڈیک سرجری کا تخمینہ 1لاکھ 25 ہزار چھ سو ہے بلوچستان کے دل کے عارضے میں مبتلا غریب مریضوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے بینک نے وہ اقدام کیا جو کہ قابل تحسین ہے۔امریکہ کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عثمان نے شعبہ امراض قلب کو 100 کارڈیک اسٹینٹ عطیہ کیے۔ جس پر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ڈاکٹر عثمان، بینک الفلاح کوئٹہ اور ترقی فاونڈشن کا شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے غریب مریضوں کی امداد جاری رکھے گے اور ہم دیگر اداروں سے بھی توقع برکھتے ہیں کہ وہ ہسپتال کے فلاحی کاموں میں حصہ ڈالے انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت دستیاب وسائل میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے شعبہ جراحی قلب سمیت طبی خدمات کی بہتری کے لئے دیگر شعبوں میں بھی غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اور ہسپتال میں مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور زیر علاج مریضوں کی علاج معالجہ کیلئے ان کی معاونت کریں تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ کسی رکاوٹ کے بغیر جاری و ساری رہے گا۔