ہرنائی،مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ سید کول کمپنی ٹھیکہ دار گیلانی کے کول مائن نمبر 6 میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن عزیزاللہ ولد بخت کرم قوم سواتی سکنہ سوات خوازہ خیلہ خیبر پختونخواہ جانبحق ہوگئے لاش کو کول مائن سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔