خواتین کا تعلیمی میدان میں ابھر کر آنا بلوچستان کے حقوق کے جنگ میں ایک بہت بڑا قدم ہے،ڈاکٹراسماء منظور بلوچ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سی ای سی کی ممبر ڈاکٹر اسما ءمنطور بلوچ نے ساروان ڈیجیٹل پبلک لائبریری شہید چیرمین منطور بلوچ لاہبریری اور گرلز پبلک لائبریری مستونگ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائبریریز کے انچارج علی بلوچ بھی موجود تھے. شہید چئیرمین منظور بلوچ کے لائبریری کے کام کے بارے بریفنگ دی۔ بعد میں گرلز پبلک لائبریری کے اسٹاف سے ملاقات کی اس موقع پر لائبریری کے انچارج مس شازیہ بہار اور مس رقیہ آدم موجود تھے گرلز لائبریری کے ریڈرز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ نے کہا کہ گرلز لائبریری کے ماحول اور مینجمنٹ سے بہت متاثر ہوں مستونگ ہمارا گھر ہے اور اس گھر میں ہماری خواتین کا کردار بہت اہم ہے جس طرح گرلز لائبریری میں ہماری بہنیں محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم کے معیار کو ابھارنے کی کوشش میں لگی ہیں وہ قابل دید اور قابل تعریف ہے مستونگ میں گرلز کالج الیمنٹری کالج اوریونیورسٹی کے کیمپس کے گرلز کو بھی چاہے وہ گرلز لائبریری میں اپنی ممبرشپ کروا کے اس ادارے کو مزید وسعت دینے میں اپنا کردار ادا کریں مستقبل میں میں بزات خود گرلز کے لیے ایک سینٹر کا قیام عمل میں لاؤنگی جس میں ان گرلز کو جنکے والد اس دنیا میں نہیں ہیں ان سب کے لئے فری میں لینگویج اور ٹیوشن کے کلاسز ہونگے اس سینٹر میں باپ کی شفقت سے محروم لڑکیوں کو مفت تعلیم دینے کا پلان ہوگا انشاء اللہگرلز لایبریری میں اپنی بھی ممبر شپ کر کہ ان تمام گرلز کے لیے ایک پیغام دے رہی ہوں کہ سکول کالج یونیورسٹی کے تمام گرلز اپنی ممبر شپ کروادیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے