کوئٹہ،فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ،مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا،اسپتال میں داخل کانگو کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو سے متاثرہ 25 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے سرانان سے ہے، لیب ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہوگئی ہے اور آئیسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے،، گزشتہ روز بھی کانگو وائرس سے متاثرہ 50 سالہ مریض کو اسپتال لایا گیا تھا،اس سے قبل گزشتہ ہفتے لایا گیا کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور مریض اسپتال میں زیر علاج ہے اسپتال میں رواں سال اب تک کانگو سے متاثرہ 41 مریضوں کو لایا گیا ہے، ان میں سے بیشتر کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دیگر مریضوں کو صوبے کے مختلف اضلاع سے تشخیص اور علاج کے لئے فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا جن میں سے 9 مریضوں کا انتقال ہوا ہے اور دیگر مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔