پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے،میرشعیب نوشیروانی
خاران (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے خاران میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں پولیو مہم کے منعقدہ بڑی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے ایک بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر انور بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران نور احمد کبدانی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محبوب بلوچ، ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر منیر بلوچ نے بھی تقریب میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلایا، تقریب میں سرکاری آفیسران، بلدیاتی نمائندوں، سیاسی و قبائلی و سماجی شخصیت میر عبدالطیف نوتیزئی و علاقائی عمائدین موجود تھے، انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہو کر یکم نومبر تک جاری رہے گا،صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے تمام مکتبہ فکر علاقائی عمائدین، بلدیاتی نمائندوں، علمائے کرام، اساتذہ کرام، اسٹوڈنٹس اور خصوصاً والدین کو انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنے بچوں کو مستقل معزوری سے بچا سکیں صوبائی وزیر میر شعیب جان نوشیروانی نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ شہر اور دیہی علاقوں میں پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کی مکمل مانیٹرنگ کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے سے رہ نہ جائے۔