پشتونخواہ میپ نے بی این پی کے احتجاجی شیڈول کی حمایت کا اعلان کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی کے سربرا ہی میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار، مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر غلام. نبی مری، بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ،سردار محمد اسلم میروانی، کبیر بلوچ،رضا جان شاہی زئی، ملک شیر باز شاہوانی پر مشتمل وفد نے اتوار کو پشتونخواہ میپ کے رہنماؤں صوبائی صدر عبدالقہار ودان، صوبائی ایگزیکٹو سید لیاقت آغا، صورت خان کاکڑ، گل خلیجی، حفیظ اللہ ترین، حضرت عمر اچکزئی، ملک محمد عمر کاکڑ، نوابزادہ اسفند یار جوگیزئی، معلم سعید خان، گلاب خان سلیمان خیل و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل و ساتھیوں پر درج ہونے والے جھوٹے مقدمے اور بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر و ساتھیوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور ان کے خلاف غیر منصفانہ کارروائیوں کے متعلق آگاہ کیااور پشتونخواہ میپ سے بی این پی کے احتجاجی شیڈول کی حمایت بھی مانگی۔پشتونخواہ میپ کے رہنماؤں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور بی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر سیکرٹری جنرل صمند بلوچ اور انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ کے و دیگر بلوچ سیاسی کارکنان کے خلاف ہونے والے انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس ضمن میں ہونے والی بی این پی کے زیر اہتمام 30 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتا اور 2 نومبر کو قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔