قائد سرداراختر جان مینگل ودیگرقائدین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے،بی این پی خضدار
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کے اوپر ایف آئی آر اور میر اخترحسین لانگو، شفیع مینگل کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کی جانب سے ریلی ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی کی قیادت میں ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا خضدار پریس پہنچی۔ جہاں شرکا سے ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی، جنرل سیکریٹری عبدالنبی، تحصیل صدر سفرخان مینگل، ڈاکٹر محمد بخش مینگل ڈسٹرکٹ خواتین سیکریٹری رشیدہ مینگل، سینئررہنما خالد محمود ایڈوکیٹ، غلام نبی ایڈوکیٹ سیمت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ ریاست بلوچستان نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے واضح کرتے ہیکہ بلوچستان نیشنل پارٹی، یہ بلوچستان کی عوام آواز ہے آپ جو بلوچستان کی آواز دبانے کی پلان پر گامزن ہو یہ تباہ کن ہوگا۔ جھوٹی ایف آر آئی کاٹ کر ہماری راہ کو نہیں روکایاجاسکتاہے اسطرح کے ہتھکنڈے اس سے پہلے بھی ریاست نے استعمال کیا ہے مگر سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سے بلوچستان کے حقوق کی جنگ سیاسی انداز میں لڑی ہے۔ خود کو جمہوریت کے علمبردار کہنے والی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر بدترین ڈکٹیٹر کا مظاہرہ کیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے ہمارے دو سینیٹرز کو اغوا کیاگیا۔لیکن اس غیرجمہوری عمل کے باجود "الٹا چور کوتوال” کو ڈانٹے کے مصداق موجودہ حکومت نے ہمارے لیڈر پر ایف آئی آر بھی کاٹی اور ہمارے دوسینئر رہنماؤں کو گرفتار کیاگیا۔ جس کے خلاف آج خضدار کی خواتین نکل کر یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہم اپنے لیڈراں کے ساتھ ہیں ان کے خلاف ہونے والے ہر جبر اور ظلم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر گھڑی ہونگے۔ مقرین نے کہاکہ اب بات صرف ایک احتجاجی ریلی تک محدود نہیں ہوگی۔ ہم شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کی طرف جارہے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کی تاریخوں کا اعلان کیاگیاہے۔ دریں اثناء ریلی کے شرکاء سرداراخترمینگل کی حمایت میں نعرہ بازی کررہے تھے جبکہ شرکا کی جانب سے گرفتار رہنماؤں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیاگیا۔