اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی قیادت میں (یوم سیاہ) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد

سبی(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے (یوم سیاہ) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیئے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء میں تمام ضلعی سربراہان سمیت قبائلی و سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور دیگر عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اسسٹنٹ کمشنر سبی اور مختلف مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہم ان کے ساتھ ہیں آج ہم کشمیر کے شہداٗ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے لازوال قربانیاں دیں اور پوری دنیا کو آج یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر 1947انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اس دن بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا جو تا حال قائم ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت نےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا ہم کشمیر کے عوام کی حمایت ہر طرح سے جاریی رکھے گے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کسی صورت مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتا کشمیر کی آزادی تک یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے