کوئٹہ،سول ہسپتال میں صفائی کی بد ترین صورتحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کےسول ہسپتال میں صفائی کی بد ترین صورتحال2 روز قبل آئے نئے ایم ایس نور اللہ موسی خیل نے ہسپتال میں صفائی کی بد ترین صورتحال کا نوٹس لے لیا سول ہسپتال میں عرصے سے جمی میل اور وارڈوں میں گندگی صاف کروانے کے لئے ذاتی رقم فراہم کردی،نرسنگ ہاسٹل کے باہر پڑے پرانے اور ناکارہ سامان کو بھی فوری ٹھکانے لگوا دیا،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مریض علاج کے لئے آتے گندگی کے باعث مریض ٹھیک ہونے کے بجائے مزید بیمار ہوجاتے ہیں،ہسپتال میں اس قدر گندگی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے جیسے کبھی صفائی ہی نہ کروائی گئی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے