بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ، تعداد21ہو گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع لورالائی سے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے صوبے میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہوگئی۔بلوچستان میں پولیووائرس سے متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے ضلع لورالائی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس سال ضلع سے پولیو کا پہلا کیس ہے، صوبے میں پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے رواں سال پولیوکے کیسز صوبے کے 11 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں،، قلعہ عبداللہ سے6،کوئٹہ سے3،پشین،ژوب اور چمن سے 2،2کیسزشامل ہیں،قلعہ سیف اللہ،ڈیرہ بگٹی،خاران، نوشکی، جھل مگسی،لورالائی سے پولیو کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے