بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے اقدامات سمیت چار قرار دادیں منظور کرلیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے اقدامات سمیت چار قرار دادیں منظور کرلیں،اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمے کے اندراج پر علامتی واک آوٹ کیا جبکہ بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف اپوزیشن اراکین کا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چیرمین اف پینل خیر جان بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا،، ایوان نے اپوزیشن رکن اسمبلی سید ظفر علی آغا کی جانب سے پشین کے پاسپورٹ آفس میں خاتون فوٹوگرافر کی تعیناتی اور گرین بسوں کے روٹ کو پشین تک توسیع دینے کی پیش کردہ قرار دادیں قرارداد منظورکرلیں،،،ایوان نے جے یو ائی کے رکن اسمبلی زابد علی ریکی کی جانب سے سی پیک روڈ کو ضلع واشک کے علاقیشنگر تک تعمیر،،اور جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کی جانب سے بلوچستان میں منشیات کیاڈوں کے خاتمے کے لئے اقدامات سے متعلق پیش کردہ قرارداد یں بھی منظور کرلیں،بی این پی کے رکن اسمبلی جہاں زیب مینگل نے نقطہ اعتراض پر ایوان کی توجہ اسلام آباد میں سردار اختر مینگل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ہمارے سابق رکن اسمبلی اختر لانگو کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگائی گئی،میں رکن بلوچستان اسمبلی ہوں مجھ پر بھی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے،رکن اسمبلی ورہنماء نیشنل پارٹی رحمت صالح بلوچ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اخترمینگل اور دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر ختم کرے، جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے سردار اختر مینگل اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمے کے اندراج پراپوزیشن اراکین نے علامتی واک آوٹ کیا،، مکران مین بارڈر ٹریڈ کی بندش کے خلاف اپوزیشن اراکین کا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا جو حکومتی اراکین کی یقین دھانی پر ختم کردیا گیا۔ رکن اسمبلی ظفر آغا نے نقطہ اعتراض پر ایوان کی توجہ کوءَٹہ شہر میں موجود این ایل سی کے اڈے کو شہر سے ہزار گنجی منتقل کرنے کی جانب مبذول کرائی جس پر چیئرمین آف پینل نے رولنگ دی کہ این ایل سی کے مقامی سربراہ این ایل سی کی شہر سے باہر منتقلی کا پلان بتائیں،جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 اکتوبر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے