جعفرآباد،شوہر نے ہتھوڑے سے وار کرکے اپنی بیوی قتل کردیا

جعفرآباد(ڈیلی گرین گوادر)جعفرآباد کے علاقے میں شوہر نے ہتھوڑے سے وار کرکے اپنی بیوی اسکول ٹیچر کو ہلاک کردیا پولیس کے مطابق جمعرات کو جعفرآباد کے علاقے گوٹھ بلاول جمالی میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر ہتھوڑے سے وار کرکے اپنی بیوی اسکول ٹیچر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے