بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے،مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں شامل تھی، جبکہ بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی مکمل طور پر ہمارے ساتھ تھی، یہاں تک کہ ہم نے سب چیزیں طے ہونے کے بعد پورا مسودہ پی ٹی آئی کو فراہم کیا تھا۔

سیکریٹری جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ تمام قیادت نے مسودے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا تھا بلکہ اسے مکمل درست قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہم نے خود انہیں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے سے روکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے