اوتھل کے قریب تیز رفتار وین الٹنے سے خاتون جاں بحق،4افرادزخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کے قریب زیرو پوائنٹ کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق 4 زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتجے میں ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد مذید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت عبد الخالق ولد جمعہ کے نام سے ہوئی۔ ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے