کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغے گئے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق 2 راکٹ سڑک پر گرے جب کہ ایک راکٹ اچکزئی کالونی میں گھر کی دیوار کو لگاپولیس نے بتایا کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں علاقے کو گھیرے میں لے اس حوالے سے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے